میں تمام عوامی حلقوں کے احساسات کی قدردانی کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کے جذبات نے میرے دوش پر ایسا بارگراں رکه دیا ہے جس کا تدارک ممکن نہیں۔
میں صنف روحانیت سے تعلق رکهنے والے حضرات جنہوں نے اس راہ میں جانفشانی کی، کالج اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس جنہیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور بزنس مین حضرات جو دشواریوں کا سامنا کرتے رہے، علمی مدارس، یونیورسٹیوں اور دیگر شعبوں سے مربوط جوانان کہ جنہوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا، نیز یونیورسٹی کے اساتذہ، محکمہ عدالت کے وکلاء، مزدور اور کسانوں کی جماعت اور دیگر شعبہ ہائے حیات سے وابستہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صحیفه امام، جلد6، صفحه8
15 سال جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد، یکم فروری 1979ء کو دیا ہوا امام(رہ) کابیان