خدا وند کا مہمان ہونا ایک ایسی سعادت ہے جو اس مہینے میں اس کے نیک بندوں کو نصیب ہوتی ہے رمضان المبارک کا مہینہ وہ با برکت مہینہ ہے جس میں اس کے نیک بندے اپنے رب کے قریب ہوتے ہٰیں لیکن اس مہینے میں ہمارے کس عمل سے ہمارا رب خوش ہو گا اس بات کو ہمارے لئے جاننا بہت اہم ہے اس مہینے میں ہر کوئی نیک کام کرنے کی کوشش میں رہتا ہے کوئی قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے، کوئی دعا پڑھتا ہے،کوئی سحری میں جگا رہا ہے اور کوئی صدقہ دیتا ہے، اور کوئی دوسروں کوروزہ افطار کرا کر نیک عمل انجام دے رہا ہے۔
مزید