امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں شہادت کا اصلی اور بنیادی جوہر خدا سے عشق ہے لہذا لقاء اللہ کے شوق و اشتیاق سے ہٹ کر کوئی اور چیز نہیں ہے۔ محبوب حقیقی سے عشق و محبت تمام چیزوں کو مٹا دیتی ہے اس سلسلہ میں امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: تمام مشکلات کا حل عشق الہی ہے، رضاکار و فدائی افراد ایثار و خلوص اور خداوندمتعال کی ذات مقدس سے عشق و محبت کا مصداق کامل ہیں، اور شہداء شہدِ شہادت نوش کرنے والے حقیقی محبّ ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عشق الہی اور راہ معشوق میں شہید ہونے کے درمیان کیسا رابطہ ہے؟ روایات میں لفظ عشق تین بار ذکر ہوا ہے: ایک مرتبہ اس روایت " أفضلُ الناسِ مَن عَشِقَ العِباده فعانَقَها، میں ذکر ہوا ہے۔ دوسرے مقام پر سرزمین کربلا سے گزرتے وقت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبانی بیان ہوا ہے کہ آپ علیہ السلام کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس سرزمین کے بارے میں آپؑ نے فرمایا: قُتِلَ فیها مِائَتَا نبی و مِائَتَا سِبْطٍ کُلُّهم شُهداءُ و مُناخُ رِکابٍ و مَصارِعُ عُشّاقٍ شُهداءَ " اور تیسرے مقام پر مشہور و معروف حدیث قدسی میں ذکر ہوا ہے: من طلبنی وجدنی من وجدنی عرفنی و من عرفنی احبنی و من احبنی عشقنی و من عشقنی عشقته و من عشقته قتلته و من قتلته فعلی دیته و من علی دیته فأنا دیته "۔ مذکورہ حدیث میں حسب ذیل عشق الہی اور سیر و سلوک کے عرفانی مراحل کو بیان کیا گیا ہے: طلب و تڑ
بدھ, مارچ 11, 2020 11:53
اسلامی انقلاب کو کامیاب ہوے ابھی پانچ ہی دن ہوے تھے لیکن اس چھوٹے سے عرصے میں اسلامی انقلاب کے راہنما نے ملک کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا
پير, فروری 17, 2020 02:23
انسان کی ترقی اور اس کی زندگی کو ہدف مند بنانے کے لئے ایک اسلامی حکومت کا ہونا ضروری ایران قوم نے بھی امام خمینی(رح) کی قیادت میں ایک طاغوتی نظام کے خلاف تحریک چلائی جس کے نتیجہ میں انہوں نے ایران میں اسلامی حکومت قائم کی اس کامیابی کے اہم دو اہم سبب درج ذیل ہیں
پير, فروری 10, 2020 10:39
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىِّ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىِّ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔
منگل, جنوری 28, 2020 10:35
فطرت عرفانی اور فلسفی تحقیقاتی موضوعات میں سے پیچیدہ ترین اور بنیادی ترین، بنیاد ہے
پير, جنوری 27, 2020 11:53
یہ رسالہ امام خمینی (رح) کے فلسفی اور عرفانی آثار میں انسان کی سعادت کی تعریف کے بارے میں ایک تحقیق ہے
هفته, جنوری 18, 2020 11:05
اسلام کے عالمی انقلاب کے رہبر حضرت مہدی (عج) ہوں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام اس عالمی انقلاب میں اہم کردار ادا کریں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا کے عیسائی خدا کے لطف سے وہ دن دیکھیں گے جب حضرت عیسی علیہ السلام حضرت مہدی (عج) کی پیروی کرتے ہوئے عملی طور پر اس انقلاب کی جانب لوگوں کو مدعو کریں گے۔
بدھ, دسمبر 25, 2019 01:35
امام خمینی (رح) اپنی قیمتی کتاب شرح چہل حدیث کہ ایک اخلاقی اور عرفانی کتاب ہے، میں 17/ ویں حدیث کے ذیل میں ایک "اہم نکتہ" کے عنوان سے اشارہ کیا ہے
جمعه, دسمبر 20, 2019 10:18