رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی کے افکار و نظریات میں مسئلۂ فلسطین کی اہمیت کی تشریح کی اور کہا کہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی کی پچاس سال پہلے کی پیشگوئی رفتہ رفتہ عملی جامہ پہن رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ معجزے جیسے طوفان الاقصیٰ آپریشن نے خطے اور عالم اسلام پر تسلط کی دشمن کی بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے صیہونی حکومت کو زوال کے راستے پر ڈال دیا ہے اور غزہ کے عوام کی ایمانی اور قابل تحسین مزاحمت کے سائے میں، صیہونی حکومت دنیا والوں کی نظروں کے سامنے پگھلتی جا رہی ہے۔
پير, جون 03, 2024 09:14
جمعرات, اکتوبر 12, 2023 06:34
صیہونی میڈیا نے اس حکومت کی فوج کے ایک ریزرو جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیل کی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے لیے سب سے اہم خطرہ ہیں۔
پير, ستمبر 19, 2022 11:36
صیہونی میڈیا نے شام کے صدر کے دورہ ایران کو بے نظیر قرار دیتے ہوئے اسے تہران اور دمشق کے درمیان مضبوط اتحاد گردانا ہے
منگل, مئی 10, 2022 12:19
غزہ کی پٹی میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحیی السنوارنے کہا ہے کہ قدس اور مسجد اقصی کی آزادی خدا کی مدد سے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہوچکی ہے، رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہاکہ فلسطین کے مسئلے کے خلاف سازشوں اور صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینیوں اور ان کے مؤقف پر کبھی اثر نہیں ہوااور نہ اس کے بعد کبھی ہونے والا ہے۔
اتوار, جون 20, 2021 12:45
اسلامی جمہوریہ ایران کے رویے کی بنیاد ان اصولوں پر ہے کہ جن پر پابندی کرنے کی وجہ سے امام خمینی اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے اور اسے ثبات کے مرحلے تک پہچانے میں کامیاب ہوئے۔
بدھ, اگست 19, 2015 10:04