فلسطین

حماس نے مسجد اقصی کی ازادی کے بارے میں اہم بیان جاری کیا

غزہ کی پٹی میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحیی السنوارنے کہا ہے کہ قدس اور مسجد اقصی کی آزادی خدا کی مدد سے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہوچکی ہے، رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہاکہ فلسطین کے مسئلے کے خلاف سازشوں اور صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینیوں اور ان کے مؤقف پر کبھی اثر نہیں ہوااور نہ اس کے بعد کبھی ہونے والا ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ فلسطین کے تمام مختلف طبقات اور دھارے صیہونی دشمن کے ساتھ سیف القدس کی لڑائی میں حاصل ہونے والی فتح میں حصہ دار ہیں،یحیی السنوارنے زور دے کر کہاکہ قدس ہم سے باتیں نہیں چاہتا بلکہ ایسے راکٹ حملے چاہتا ہے جو مقبوضہ علاقوں کو ہلا کر رکھ دیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونی دشمن کے خلاف ہونے والی بارہ دن کی لڑائی میں مزاحمتی تحریک کو لاجواب فتح حاصل ہوئی جبکہ صیہونی دشمن کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں صیہونیوں کی ساکھ پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگئی جو کو وہ دوبارہ بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،کبھی فلیگ مارچ جیسا مضموم منصوبہ بناتے ہیں جو مزاحمتی تحریک کی ایک دھمکی سے ناکام ہوجاتا ہے تو کبھی پیغمبر اسلام کی شأن میں گستاخی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم انھیں بھی معلوم ہے اس طرح کی اشتعال انگیز کاروائیوں سے کچھ ہونے والا نہیں۔

ادہر بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر بمباری کی ہے،فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی اور اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 13 نے شمالی غزہ پٹی پر حملوں کی اطلاع دی ہے،شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت نے بیت لاہیا کے قصبے میں واقع حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک مقام پر پہلے دو میزائل داغے اوراس حکومت کے جنگی طیاروں نے اس علاقے پر بمباری کی، صیہونی چینل 13 ٹیلی ویژن نے دعوی کیا ہے کہ جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک فوجی اڈے پر بمباری کی ہے۔

صیہونی میڈیا نے کہا کہ یہ حملے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے آتشین غباروں کے مسلسل بھیجے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں،حملوں کے بعد اخباری ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں واقع "عسقلان"شہر کے جنوب میں دھماکے کی آواز کی اطلاع دی، صہیونی اخبار ہاریٹز نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے قریب واقع قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے،فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ میں مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے مار گرایا۔

ای میل کریں