امام خمینی(رح): بات صرف گریہ کی نہیں ہے اور گریہ دار جیسی صورت بنانے کی نہیں ہے، بلکہ اس میں کچه سیاست ہے۔ ہمارے ائمہ (ع) اپنی خداداد بصیرت کے پیش نظر یہ چاہتے تهے کہ ان قوموں کو یکجا اور متحد کردیں تاکہ ان کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
جمعه, دسمبر 12, 2014 11:14
آپ(رہ) کے خیال سے توحید پر استوار معاشرہ کے تمام امتیازات بے معنی ہوجاتے ہیں اور تقوی وپرہیزگاری اصل ملاک ومعیار قرار پاتے ہیں۔ آپ کی نظر میں ایسے معاشرے میں حکومت کی باگڈور سنبهالنے والے کو اس سماج کے نچلے طبقہ کے برابر ہونا چاہئے۔
پير, دسمبر 01, 2014 06:12
خدا نے امام حسین(ع) کو جو نبوت وولایت کی یادگار تهے، قیام کرنے پر مامور فرمایا تاکہ اسلام اور امت مسلمہ کی حفاظت کی خاطر اپنی اور اپنے عزیزوں کی قربانی پیش کرے تاکہ آنے والے زمانے میں آپ کے مقدس لہو سے اسلام کی آبیاری ہونے کے ساته ساته وحی الہی کو بهی محفوظ کیا جاسکے۔
منگل, نومبر 11, 2014 04:25
البتہ شیعہ سنی دونوں کو اس بات کا خیال رکهنا چاہئے کہ آج عالم استکبار کا ہدف امت مسلمہ کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے۔ لہٰذا اس دشمن سے دهوکہ نہ کهائیں۔
جمعرات, نومبر 06, 2014 11:30
ظالم کے مقابلہ میں اور حکومت ظلم وجور میں، عورتوں اور مردوں کو نہیں ڈرنا چاہیے۔ حضرت زینب(س) نے یزید کے سامنے اسے اس قدر رسوا کیا کہ بنی امیہ اپنی پوری تاریخ میں اتنے رسوا نہیں ہوئے تهے۔
منگل, نومبر 04, 2014 01:46
اگر امام حسین(ع) کی تحریک نہ ہوتی تو ہم کبهی کامیاب نہیں ہوسکتے تهے۔ یہ اتحاد جو ہماری کامیابی کی بنیاد بنا، یہ مجالس عزا وسوگواری اور تبلیغ وترویج دین کی انہی مجالسوں کی وجہ سے تها۔
منگل, نومبر 04, 2014 01:42
امام خمینی(رح): شہادت، موت نہیں بلکہ ایک حیات جاوید ہے۔ انسان حیات جاوید کیلئے ہی شہادت طلب کرتا ہے۔
اتوار, نومبر 02, 2014 09:39
امام خمینی(رح): سید الشہداء علیہ السلام نے اپنی اور اپنے اعزہ واصحاب کی قربانی دے کر، اس باطل اور فاسد حکومت کو شکست دی۔
جمعرات, اکتوبر 30, 2014 06:46