سید احمد خمینی کی زندگی پر سرسری نگاہ

سید احمد خمینی کی زندگی پر سرسری نگاہ

سید احمد خمینی ۲۴ اسفند ۱۳۲۴ھ،ش کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے عصری تعلیم میں قدم رکھا، دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد انہوں نے دینی تعلیم کا رخ کیا البتہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے دینی علوم کے بارے میں مقدماتی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ حوزہ علمیہ میں انہوں اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے درس خارج تک فقہ و اصول کے دروس میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔ جن اساتید سے انہوں نے کسب فیض کیا ان میں سے بعض حسب ذیل ہیں: سید روح اللہ خمینی یعنی اپنے بابا سے فقہ خارج کی تعلیم حاصل کی۔ سید مصطفی خمینی سے اصول خارج کی تعلیم حاصل کی۔ محمد فاضل لنکرانی سے بھی فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ سید موسی شبیری زنجانی بھی علم فقہ میں ان کے استاد رہے ہیں۔ محمد محمدی گیلانی سے شرح منظومہ کی تعلیم کی۔ غلام رضا رضوانی سے کتاب اسفار کی تعلیم حاصل کی۔ سید محمد ابطحی، صادق خلخالی اور سید محمد باقر سلطانی بھی ان کے اساتید شمار ہوتے ہیں۔ سید احمد خمینی نے ۱۳۴۸ھ،ش میں آیت اللہ سلطانی طباطبائی کی بیٹی سے شادی کی اور اس کے نتیجہ میں خدا نے ان کو تین بیٹے عطا کئے اور وہ تینوں اس وقت حوزوی تعلیم میں مصروف ہیں۔

اتوار, مارچ 15, 2020 01:42

مزید
شہید اور شہادت امام خمینی (رہ) کی عرفانی نگاہ میں

شہید اور شہادت امام خمینی (رہ) کی عرفانی نگاہ میں

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں شہادت کا اصلی اور بنیادی جوہر خدا سے عشق ہے لہذا لقاء اللہ کے شوق و اشتیاق سے ہٹ کر کوئی اور چیز نہیں ہے۔ محبوب حقیقی سے عشق و محبت تمام چیزوں کو مٹا دیتی ہے اس سلسلہ میں امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: تمام مشکلات کا حل عشق الہی ہے، رضاکار و فدائی افراد ایثار و خلوص اور خداوندمتعال کی ذات مقدس سے عشق و محبت کا مصداق کامل ہیں، اور شہداء شہدِ شہادت نوش کرنے والے حقیقی محبّ ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عشق الہی اور راہ معشوق میں شہید ہونے کے درمیان کیسا رابطہ ہے؟ روایات میں لفظ عشق تین بار ذکر ہوا ہے: ایک مرتبہ اس روایت " أفضلُ الناسِ مَن عَشِقَ العِباده فعانَقَها، میں ذکر ہوا ہے۔ دوسرے مقام پر سرزمین کربلا سے گزرتے وقت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبانی بیان ہوا ہے کہ آپ علیہ السلام کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس سرزمین کے بارے میں آپؑ نے فرمایا: قُتِلَ فیها مِائَتَا نبی و مِائَتَا سِبْطٍ کُلُّهم شُهداءُ و مُناخُ رِکابٍ و مَصارِعُ عُشّاقٍ شُهداءَ " اور تیسرے مقام پر مشہور و معروف حدیث قدسی میں ذکر ہوا ہے: من طلبنی وجدنی من وجدنی عرفنی و من عرفنی احبنی و من احبنی عشقنی و من عشقنی عشقته و من عشقته قتلته و من قتلته فعلی دیته و من علی دیته فأنا دیته "۔ مذکورہ حدیث میں حسب ذیل عشق الہی اور سیر و سلوک کے عرفانی مراحل کو بیان کیا گیا ہے: طلب و تڑ

بدھ, مارچ 11, 2020 11:53

مزید
ولادت حضرت امام تقی الجواد (ع)

ولادت حضرت امام تقی الجواد (ع)

امام جواد (ع) کے شیعوں اور مسلمانوں کی اخلاقی اور تربیتی لحاظ سے تربیت کرنے کے بارے میں اقوال ہیں کہ ان جانب توجہ کرنی چاہیئے

جمعرات, مارچ 05, 2020 11:56

مزید
ہندوستانی مسلمانوں کے نام!

ہندوستانی مسلمانوں کے نام!

ہندوستان میں دو سو ملین سے کچھ زیادہ مسلمان رہتے ہیں، یعنی انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ مسلمان یہاں پر آباد ہیں، یہ ہندوستان کی آبادی کا مجموعاً 20 فی صد حصہ ہیں

بدھ, فروری 26, 2020 12:51

مزید
ماہ رجب کی فضیلت کا راز

ماہ رجب کی فضیلت کا راز

اسی سلسلہ میں امام کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: رجب، جنت میں ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے، اس بنا پر جو شخص ماہ رجب المرجب میں ایک روزہ رکھے خداوندمتعال اس نہر سے اسے پلائے گا۔ ( اقبال الأعمال، ص۶۳۵)

منگل, فروری 25, 2020 05:07

مزید
فضیلت ماہ رجب امام خمینی (رہ) کی زبانی

فضیلت ماہ رجب امام خمینی (رہ) کی زبانی

اسی سلسلہ میں امام کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: رجب، جنت میں ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے، اس بنا پر جو شخص ماہ رجب المرجب میں ایک روزہ رکھے خداوندمتعال اس نہر سے اسے پلائے گا۔

منگل, فروری 25, 2020 04:47

مزید
ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے

ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایرانی عوام نے شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا

هفته, فروری 22, 2020 10:59

مزید
Page 34 From 106 < Previous | 31 | 32 | 33 | 34 | 35 | 36 | 37 | 38 | 39 | 40 | Next >