حضرت زینب سلام اللہ علیھا علی ع و فاطمہ س کی بیٹی اور پیغمبر اکرم ص کی نواسی ہیں حضرت زینب س کی تاریخ ولادت کے بارے میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں ۔ ان میں سے معتبر ترین روایت کے مطابق آپ کی ولادت ٥ جمادی الاول سن ٦ ہجری کو مدینہ میں ہوئی آپ نہایت ہی بافضیلت خاتون تھیں ۔ اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام علی زین العابدین ع آپ کو عالمہ غیر معلمہ ایسی عالمہ جس نے کسی سے اکتساب علم نہیں کیا کے نام سے یاد کرتے تھے۔ آپ کے کمالات صرف علم تک ہی محدود نہیں بلکہ زندگی کے مختلف حصوں میں آپ کی شخصیت کے مختلف پہلو منظر عام پر آئے۔ جیسا کہ ہم کربلا اور اس کے بعد والے واقعات میں آپ کی شجاعت اور فن خطابت کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔
منگل, دسمبر 31, 2019 02:56
مسلمان ان کا بازیچہ بن گئے اور یہ تصور کرنے لگے کہ ان کمزور ممالک کی ترقیاں ان ہی دو بڑی طاقتوں میں سے کسی ایک سے وابستہ ہونے پر موقوف ہے
پير, دسمبر 17, 2018 10:20
یہ سیاست کے دیانت کے ساتھ امتزاج کا نمونہ ہے
هفته, مارچ 17, 2018 10:22
مختلف ادوار میں مثلاً رضا خان کے دور میں یا اس سے قبل، عزاداری کا انعقاد ایک طرح سے لوگوں کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج پر مبنی ہوتی تهی۔
منگل, نومبر 11, 2014 06:15