تین خرداد 1361 کو دو بجے بعد از ظہر 24 دن کی مزاحمت کے بعد خرم شہر مکمل طور پر آزاد ہو گیا اور اللہ اکبر کا علم خرم شہر کی جامع مسجد اور اس کے برے پل پر لہرایا گیا رضاکارانہ فوج نے اس کامیابی کے بعد سب سے خرم شہر کی جامع مسجد میں دو رکعت نماز شکرانہ ادا کی خرم شہر کی آزادی کی کامیابی کی خبر بہت تیزی سے پورے ملک میں پھیل گئی خرمشہر کی آزادی کی خبر نے ایرانی قوم کو خوشحال کر دیا اور پورے ایران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اس شہر کی آزادی کی خوشی میں جشن منایا گیا۔
جمعه, مئی 24, 2019 05:20
اس مہینے اور دوسسرے مہینوں میں بہت زیادہ فرق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیےکہ انشاء اللہ اس مہینے میں شب قدر کی اہمیت کو سمجھ کر پروردگار کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے کیوں کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا ہے اور پوری کائنات کی قسمت بھی اسی رات میں لکھی جاتی ہے لہذا یہ رات تمام راتوں سے افضل ہے اس کے علاوہ ہمیں اس مہینے میں دعا اور قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ قائم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ دعائیں ہماری روحانی طاقت ہیں جو ہمیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتی ہیں ۔
اتوار, مئی 12, 2019 03:34
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب کی حفاظت مہم ہے آج ہمیں پہلے سے زیادہ ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اس اتحاد کو قائم و دائم رکھنا ہو گا آج امریکا اور اسرائیل پہلے سے زیادہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے خطرہ ہیں اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو وہ مسجد اقصی کے علاوہ عرب ممالک پر قابض ہو جاے گا عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہوگا آج عالم اسلام کا اختلاف اس بات کا باعث بنا ہے ہیکہ اسرائیل قلیت میں ہونے کے باوجود بھی وہ عرب ممالک کے کروڑوں مسلمانوں پر حکومت کر رہا ہے اگر مسلمانوں کو اسرئیل کو زمینی پیشرفت سے روکنا ہے تو انہیں متحد ہو کرصہیونیزم طاقت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
جمعه, اپریل 19, 2019 12:33
جوانی میں انسان کے اندر بہت ساری ایسی خصوصیت پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے انسان کے اندر تبدیلی پیدا ہوتی ہے یہ ساری خصوصیات انسان کو کمال تک پہنچاتی ہیں جوانی میں انسان کے اندر ایک خاص قسم کی محبت پائی جاتی ہے انسان کے لئے ی دوران ایک نعمت ہے اس دور میں انسان اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے اور اسلام کی راہنمائی دوسروں کو بھی کمال تک پہنچا سکتا ہے اور ہم نے اسلامی انقلاب میں ان چیزوں کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح یہاں جوانوں نے اپنے احساسات کو اسلام کے لئے استعمال کیا۔
بدھ, اپریل 17, 2019 07:08
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اریران کی مسلح فوج کے اعلی حکام اور سپاہیوں نے آج صبح حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے امام خمینی(رح) کے حرم میں حاضر ہو کر ان سے تجدید عہد کیا۔
منگل, اپریل 16, 2019 09:30
جناب سلیمان ساوا نے اسلامی جمہوری ایران کے شہر دامغان میں شہداء غربت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں امام خمینی پورٹل کے نامہ نگار سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا امام خمینی (رہ)کی پہچان کے بغیر تو میں شیعہ نہیں ہو سکتا تھا
پير, اپریل 15, 2019 02:13
میں اُن سب حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خرم شاہ کی کامیابی پر ہمیں مبارکبادی کے ٹیلگراف بھیجے میں خداوند متعال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے اس اسلامی ملک اور اس کی عوام پر اپنی خاص عنایت کی اور اس مظلوم عوام کو ظالموں اور سپر طاقتوں کے مقابلہ میں سربلند کیا مجھے یقین ہیکہ ماالنصر الا من عنداللہ ۔مدد صرف خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے اور تحمیلی جنگ میں پروردگار عالم نے ہم پر بہت بڑی عنایت کی ہے میں اپنے جوانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کی حفاطت کی اور خرم شہر میں اللہ اکبر کی آواز بلند کی ہمارے لئے خوش نصیبی ہیکہ کے ہمارے پاس اس طرح کے با ایمان نوجوان ہیں جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔
هفته, اپریل 13, 2019 02:09
مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوتی اور ہمیشہ آپ سے ملنے کے لئے بے چین رہتا ہوں میں آپ جوانوں سے مصافحہ بھی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری مصروفیات مجھے اس بات کی زیادہ اجازت نہیں دیتیں میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ اسلام کے پاسدار ہیں آپ اپنے ملک اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان مشکل حالات میں بھی اسلام اور ملک کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ان تمام خدمات کا اجر اللہ تعالی آپ کو دے گا آپ میرے فرزند ہیں، آپ اسلام کی طاقت ہیں۔
جمعه, اپریل 12, 2019 10:00