حج

جو چیزیں احرام کی وجہ سے حرام ہوجاتی ہیں وہ کن جگہوں پر دوبارہ حلال ہوجاتی ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 161

سوال: جو چیزیں احرام کی وجہ سے حرام ہوجاتی ہیں وہ کن جگہوں  پر دوبارہ حلال ہوجاتی ہیں؟

جواب: جو چیزیں  احرام کی وجہ سے حرام ہوجاتی ہیں  وہ تین جگہوں  پر دوبارہ حلال ہوجاتی ہیں  ۔

۱۔  سرمنڈوانے یاتقصیر کے بعد، خوشبو اورعورت کے علاوہ ہرچیز حلال ہے ۔ظاہراً شکار بھی حلال ہے لیکن حرم کے تقدس کی وجہ سے حرام ہے ۔

۲۔  طواف زیارت، اس کی دو رکعت نماز اورسعی کے لئے خوشبو حلال ہو جاتی ہے۔

۳۔  طواف نساء اور اس کی دورکعت نماز کے بعد، عورت بھی حلال ہوجاتی ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 161

ای میل کریں