سوال: اگرجان بوجھ کرمغرب سے پہلے عرفات سے چلاجائے پھر پشیمان ہوکرواپس آجائے تو کیا اس پر کفاره واجب ہوگا؟
جواب: اگرجان بوجھ کرمغرب سے پہلے عرفات سے چلاجائے پھر پشیمان ہوکرواپس آجائے اورمغرب تک وقوف کرے یایہ کہ کسی کام سے واپس آئے لیکن واپس آنے کے بعد قربت کی نیت سے وقوف کرے تواس پرکفارہ واجب نہیں ہوگا۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 148