حج

اگر تقصیر کے بعد (سعی کے) چکروں کی تعداد میں شک کرے تو کیا کیا جائے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 145

سوال: اگر تقصیر کے بعد (سعی کے) چکروں  کی تعداد میں شک کرے تو کیا کیا جائے؟

جواب: اگرتقصیر کے بعد (سعی کے) چکروں  کی تعدا د میں شک کرے تواسے اہمیت نہ دے اورصحیح ہونے پر بنا رکھے اور اسی طرح ہے اگراس عمل سے فراغت کے بعد چکر زیادہ ہوجانے کے بارے میں شک کرے جبکہ فراغت کے بعد کسی اور کام میں مشغول ہونے پر اگر(سعی کے چکروں کی تعداد) کم ہونے کے بارے میں شک ہوجائے توصحیح ہونے پربنا رکھنے میں  اشکال ہے۔ پس احوط یہ ہے کہ جتنے چکر کم ہونے کے بارے میں  احتمال ہوا نہیں  پورا کرے ۔اگرفراغت کے بعد یا ہر چکر کے بعد جوکچھ انجام دیا ہو اس کے صحیح ہونے میں شک کرے توصحیح ہونے پر بنا رکھے گا اوراسی طرح اس جزء کے گزر جانے کے بعد کسی چکر کے کچھ حصہ کے صحیح ہونے بارے میں  شک کرے (توصحیح ہونے پر بنا رکھے گا)۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 145

ای میل کریں