حج

اگر حجر اسود پہنچنے کے بعد طواف میں چکر زیادہ ہو جانے کے بارے میں شک کرے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 140

سوال: اگر حجر اسود پہنچنے کے بعد طواف میں  چکر زیادہ ہوجانے کے بارے میں  شک کرے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگر حجر اسود پہنچنے کے بعد طواف میں  چکر زیادہ ہوجانے کے بارے میں  شک کرے توصحیح ہونے پربنا رکھے اور اگر (حجر اسود تک) پہنچنے سے پہلے شک کرے کہ جوچکر انجام دے رہا ہے مثلاً ساتواں  ہے یاآٹھواں  تواس کاطواف باطل ہوگا اور اگرچکر کے آخری یادرمیانی حصہ میں  شک کرے کہ آیا یہ چکر ساتواں  ہے یاچھٹا یاان کے علاوہ کسی کم عدد (میں  شک کرے) تواس کا طواف باطل ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 140

ای میل کریں