حج

نماز طواف کی کیفیت کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 142

سوال: نماز طواف کی کیفیت کیا ہے؟

جواب: طواف کے بعد طواف کی دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے اور بنا بر  احوط طواف کے بعد نماز طواف کو جلدی بجالانا واجب ہے۔ اس نماز کا طریقہ فجر کی نماز کی طرح ہے ۔ نماز طواف کی دو رکعتوں  میں  واجب سجدے والی سورتوں  کے علاوہ کوئی سی بھی سورہ پڑھنا جائز ہے جبکہ پہلی رکعت میں  سورہ توحید اور دوسری رکعت میں  سورہ کافروں  پڑھنا مستحب ہے ۔ بلند آواز اور آہستہ آواز (دونوں) سے قرائت کرنا جائز ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 142

ای میل کریں