حج

اگر طواف کے دوران شک کرے کہ آیا حدث اکبر کے بعد غسل کیا تھا یا نہیں؛ تو کیا کیا جائے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 135

سوال: اگر طواف کے دوران شک کرے کہ آیا حدث اکبر کے بعد غسل کیا تھا یا نہیں؛ تو کیا کیا جائے؟

جواب: اگرطواف کے دوران شک کرے کہ آیا حدث اکبر کے بعد غسل کیاتھا یا نہیں؟ تو (مسجد سے)فوراً نکل جانا واجب ہے ۔پس اگر چوتھا چکر مکمل کرلیا تھا پھر شک ہوا تھا توغسل کے بعد اپنا طواف مکمل کرے گا اوریہ طواف صحیح ہے احتیاط دوبارہ طواف کرنے میں  ہے اور اگرشک چوتھا چکر مکمل ہونے سے پہلے ہو تو غسل کے بعد دوبارہ طواف کرے اور اگرشک طواف کے بعد ہو تو اس کے پرواہ نہ کرے اورآئند ہ انجام پانے والے اعمال کے لئے اپنے آپ کوپاک کرے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 135

ای میل کریں