سوال: واجبات طواف کتنے ہیں؟
جواب: واجبات طواف کی دو قسمیں ہیں:
پہلی قسم، اس کی شرائط کے بارے میں ہے، یہ چند چیز ہیں :
اول : نیت
دوم : حدث اکبر اور اصغر سے پاک ہونا
سوم : بدن اور لباس کا پاک ہونا
چہارم : ختنہ شدہ ہونا
پنجم : شرمگاہ کا چھپانا
ششم : طواف کے چکر وں کے درمیان بنا بر احوط عرفاً موالات ہونا چاہئے
دوسری قسم: وہ امور ہیں جنہیں طواف حقیقت طواف کاجزء قرار دیاگیا ہے لیکن ان میں سے بعض چیزیں (طواف کے لئے) شرط کے طور پر ہی ہیں اوریہ مسئلہ آسان ہے ۔ یہ چند چیزیں ہیں:
اول: حجر اسود سے طواف کا آغاز کرنا
دوم: (طواف کے ہرچکر کو) حجر اسود پر ختم اورہر چکر میں یہ واجب ہے کہ جہاں سے شروع کیا ہو وہیں پر ختم کرے
سوم : بائیں طرف طواف کرنا
چہارم : طواف میں حجر اسماعیل کوداخل کرنا
پنجم : طواف خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم (ع) کے درمیان کیا جائے
ششم : خانہ کعبہ کی دیوار اور اس کی بنیاد سے باہر ہونا
ہفتم : اس کا طواف سات چکر وں پر مشتمل ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 135