واجبات طواف کتنے ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 135

ID: 77544 | Date: 2023/06/01

سوال: واجبات طواف کتنے ہیں؟


جواب: واجبات طواف کی دو قسمیں  ہیں: 




پہلی قسم، اس کی شرائط کے بارے میں  ہے، یہ چند چیز ہیں : 


اول :  نیت


دوم :  حدث اکبر اور اصغر سے پاک ہونا


سوم :  بدن اور لباس کا پاک ہونا


چہارم :  ختنہ شدہ ہونا


پنجم :  شرمگاہ کا چھپانا


ششم :  طواف کے چکر وں  کے درمیان بنا بر احوط عرفاً موالات ہونا چاہئے


 


دوسری قسم: وہ امور ہیں  جنہیں  طواف حقیقت طواف کاجزء قرار دیاگیا ہے لیکن ان میں  سے بعض چیزیں  (طواف کے لئے) شرط کے طور پر ہی ہیں  اوریہ مسئلہ آسان ہے ۔ یہ چند چیزیں  ہیں:


اول: حجر اسود سے طواف کا آغاز کرنا


دوم: (طواف کے ہرچکر کو) حجر اسود پر ختم اورہر چکر میں یہ واجب ہے کہ جہاں  سے شروع کیا ہو وہیں  پر ختم کرے


سوم :  بائیں  طرف طواف کرنا


چہارم :  طواف میں  حجر اسماعیل کوداخل کرنا


پنجم :  طواف خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم (ع) کے درمیان کیا جائے


ششم :  خانہ کعبہ کی دیوار اور اس کی بنیاد سے باہر ہونا


ہفتم :  اس کا طواف سات چکر وں  پر مشتمل ہو۔


تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 135