سوال: اگر کوئی شخص بیماری وغیرہ کی وجہ سے طواف پر قادر نہ ہو تو کس طرح طواف بجالائے؟
جواب: اگربیماری وغیرہ کی وجہ سے طواف پر قادر نہ ہوتو اگر اسے طوا ف کروایا جاسکتا ہو تو یہ واجب ہوجائے گا چاہے تخت پراٹھا کرطواف کرایا جائے اورحتیٰ الامکان (طواف کراتے ہوئے) ان چیزوں کا لحاظ رکھا جائے جو طواف میں معتبر ہیں اور اگر اسے طواف کرانا ممکن نہ ہو تو اس کی جگہ کسی اور کو نائب بنانا واجب ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 134