سوال: کیا حج کے دوران حرم میں اگی ہوئی گھاس یا درخت کو اکھاڑنا یا کاٹنے ہر صورت میں حرام ہے؟
جواب: حرم میں اگی ہوئی گھا س یادرخت کو اکھاڑ نا یاکاٹنا (حرام ہے) اور(اس حکم سے) چند موارد مستثنیٰ ہیں:
۱۔ وہ جو اس کے گھر میں اس کا گھر ہوجانے کے بعداگے ہوں اس صورت میں اگرخود اس نے انہیں بو یا اور اگایا ہو تو انہیں اکھاڑنا یاکاٹنا جائز ہے اور اگر درخت کوخود نہ بو یا ہو تو بنا بر احوط اس عمل کو ترک کردینا چاہئے اگرچہ اس کا جائز ہونا اقویٰ ہے اور گھاس میں اگرخود نہ بویا ہو تو احتیاط کو ترک نہ کیا جائے اور اگر کسی ایسے مکان کو خریدے جس میں درخت اورگھاس ہوں تو انہیں کاٹنا اس کے لئے جائز نہیں۔
۲۔ پھلدار اور کھجور کے درخت چاہے انہیں اللہ تعالیٰ نے اگایا ہو یا انسان نے۔
۳۔ اذخر جوایک (خاص قسم کی)گھاس ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 132