حج

حج کے دوران اپنے بدن سے خون نکالنے سے کیا مراد ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 131

سوال: حج کے دوران اپنے بدن سے خون نکالنے سے کیا مراد ہے؟

جواب: اپنے بدن سے خون نکالنا حرام ہے چاہے خارش کرنے یا مسواک کرنے ہی سے نکالے لیکن کسی دوسری کے بدن سے خون نکالنے میں  کوئی حرج نہیں  جیسے اس کا دانت کھینچنا یا اس کی حجامت کرنا (یعنی خاص طریقے سے اس کے بدن سے خون خارج کرنے میں  کوئی حرج نہیں) اسی طرح مجبوری اور ضرورت کے وقت اپنے بدن سے خون نکالنے میں  کوئی حرج نہیں  ہے اورخون آلودہ کرنے کاکوئی کفارہ نہیں  چاہے بغیر مجبوری یہ کام کیاہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 131

ای میل کریں