حج

احرام کی حالت میں حرامات میں سے، عورت کا زینت کے لئے زیور پہننے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128

سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، عورت کا زینت کے لئے زیور پہننے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟

جواب: عورت کا زینت کے لئے زیور پہننا حرام ہے پس اگر زیور سے زینت ہوتی ہوتو احتیاط یہ ہے کہ زیور نہ پہننے چاہے اس کا زینت کے لئے پہننے کا ارادہ نہ بھی ہوبلکہ اس کا حرام ہونا قوت سے خالی نہیں  ہے اورا س زیور کوپہننے میں  کوئی حرج نہیں  جسے احرام سے پہلے عام طور پرپہننے کی عادی تھی اوراس قسم کے زیور کواتارنا (بھی) واجب نہیں ہے لیکن مرد کو حتیٰ اپنے شوہر کو بھی یہ زیور دکھانا احرام ہے اورزیور پہننے سے کفارہ واجب نہیں  ہوتا اگرچہ اس نے فعل حرام انجام دیاہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128

ای میل کریں