سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، زینت کی غرض سے انگوٹھی پہننے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟
جواب: زینت کی غرض سے انگوٹھی پہننا حرام ہے پس اگر مستحب ہونے یااس میں کوئی خاصیت ہونے کی غرض سے انگوٹھی پہنے اور یہ عمل زینت کے لئے نہ ہوتواس میں کوئی حرج نہیں ہے اوراحتیاطاً زینت کے لئے مہندی کا استعمال ترک کردے بلکہ اگر مہندی لگانے سے زینت ہوتی ہو تو احتیاطاً اسے ترک کردے اگرچہ اس کاارادہ زینت کانہ بھی ہو بلکہ ان دونوں صورتوں میں مہندی لگانے کا حرام ہونا وجہ سے خالی نہیں ہے اورمہند ی کواحرام سے پہلے زینت یا کسی اور وجہ سے استعمال کیا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ حالت احرام میں اس کا اثر باقی ہی کیوں نہ ہو اور انگوٹھی پہننے اور مہندی لگانے سے کفارہ واجب نہیں ہوتا اگرچہ اس نے حرام فعل کیا ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128