حج

احرام کی حالت میں حرامات میں سے، جدال سے کیا مراد ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 126

سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، جدال سے کیا مراد ہے؟

جواب: جدال ’’لاواللہ ‘‘اور’’بلی واللہ ‘‘کہنا ہے اور ہر وہ لفظ جوان الفاظ کے مترادف ہوچاہے کسی بھی زبان کا لفظ ہو۔ اگر کسی بات کو ثابت کرنے یا انکار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے (جدال کہلائے گا) اور اگر’’اللہ ‘‘یا اس کے مترادف کسی لفظ کے ذریعہ قسم کھائی جائے تو وہ جدال ہوگا اوراحتیاط یہ ہے کہ ’’الرحمن، الرحیم، خالق السماوات ‘‘اوراسی طرح اللہ تعالیٰ کے دوسرے ناموں  کو(اس حکم میں) اللہ کے لفظ کے ساتھ ملحق کیا جائے اوراللہ تعالیٰ کے نام کے علاوہ کسی دوسرے مقدس (نام یاچیز) کے ساتھ قسم کھائی جائے تووہ جدال کے ساتھ ملحق نہیں  ہوگی۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 126

ای میل کریں