حج

کیا حج کے دوران سردیوں میں دو کپڑوں کے علاوہ قباء یا قمیص پہن سکتے ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 121

سوال: کیا حج کے دوران سردیوں میں دو کپڑوں کے علاوہ قباء یا قمیص پہن سکتے ہیں؟

جواب: اگرسردی وغیرہ کی وجہ سے قباء یا قمیص پہننے پر مجبور ہو تو انہیں پہننا جائز ہے لیکن نیچے اور اوپر قباء کو الٹا کرنا واجب ہوگا اور قباء کورداء بنالے (یعنی کندھوں  پر ڈال لے) اور پہنے نہیں  بلکہ احتیاطاً سامنے اور پیچھے سے بھی الٹ لے اور یہ بھی واجب ہے کہ قمیص کو نہ پہنے اوراس کی رداء بنالے۔ البتہ اگرانہیں  پہنے بغیر مجبوری دور نہ ہو تو انہیں پہنناجائز ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 121

ای میل کریں