سوال: تلبیہ کہنے کے بعدا گر شک ہوجائے کہ آیا صحیح طریقے سے ادا کیا ہے یا نہیں تو کیا میقات واپس جانا چاہیئے؟
جواب: تلبیہ کہنے کے بعدا گر شک ہوجائے کہ آیا صحیح طریقے سے ادا کیا ہے یا نہیں توصحیح ہونے پر بنا رکھی جائے گی اور اگر نیت کرلے اور (احرام کے) دوکپڑے (بھی) پہن لے اور لبیک کہنے کے بارے میں شک کرے توجب تک میقات میں ہے نہ کہنے پر بنارکھے گا اور(میقات سے) چلے جانے کی صورت میں بظاہر انجام دینے پر بنارکھی جائے گی خصوصاً جب لبیک کہنے کے بعد بعض اعمال کی بجا آوری میں مشغول ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 119