حج

کس وقت تک لبیک کہنا چاہیئے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 119

سوال: کس وقت تک لبیک کہنا چاہیئے؟

جواب: عمرۂ تمتع کرنے والا جب مکے کے مکانات نظر آئیں  تولبیک کہنا بند کردے اورشہربڑاہوجانے کی صورت میں  احتیاط یہ ہے کہ ان مکانات کو دیکھنے پر بھی لبیک کہنا بند کردے جوعمرہ اداکرنے کے زمانے میں  مکے کے مکانات (شمار کئے جاتے)ہیں  اورعمرہ ٔمفردہ ادا کرنے والا اگرحرم کے علاقے سے باہر کی جگہ سے آرہا ہوتوحرم میں  داخل ہونے پر لبیک کہنا بند کردے اوراگرعمرے کے احرام کے لئے مکہ سے باہر گیاہوتوکعبہ کودیکھنے کے بعد (لبیک نہیں  کہے گا) اور کسی بھی قسم کاحج کرنے والا عرفہ کے دن زوال کے وقت تک لبیک کہنا بند کردے اور احتیاط یہ ہے کہ لبیک کہنے کو بند کرنا بنابر واجب ہونے کے ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 119

ای میل کریں