سوال: اگر احرام باندھنا بھول جائے اور عرفات کی طرف نکل پڑے تو کیا عرفات میں احرام باندھنا جائز ہے؟
جواب: اگر احرام باندھنا بھول جائے اور عرفات کی طرف نکل پڑے تو مکہ سے احرام باندھنے کے لئے واپس آنا واجب ہے اور اگر وقت کی تنگی کے باعث یا کسی عذر سے واپس آنا ممکن نہ ہو تو جہاں ہے وہیں احرام باندھے اور اگر تمام اعمال تک یاد نہ آئے توا س کا حج صحیح ہے اورحکم کو نہ جاننے والا بھول جانے والے کے حکم میں ہے اوراگرجان بوجھ کرعرفات اور مشعر کے وقوف کا وقت گزر جانے تک احرام نہ باندھے تواس کا حج باطل ہوگا۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 109