سوال: کیا اجارے میں حج کے راستے کو معین کرنا شرط ہے؟
جواب: : اجارے میں راستے کو معین کرنا شرط نہیں ہے اگرچہ حج بلدی میں ہی کیوں نہ ہولیکن اگرمعین کردیا جائے تواس سے عدول جائز نہیں ہے مگر یہ کہ ثابت ہوجائے کہ اسے خصوصی طور پر ذکر کرنے میں کوئی غرض نہ تھی اور اسے صرف اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ یہ مشہور (راستہ) ہے اور وہ بھی اس پر راضی ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 93