کیا ملکی سربراہوں کے لئے رسول خدا ص کا طرز عمل بہترین نمونہ ہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی فرماتے ہیں جب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم امت کے سربراہ بن گئے ہیں تو وہ ان پر حکومت کریں اور دوسرے حکام کی طرح ان پر حاکمیت کریں بلکہ آپ ہمیشہ مسجد میں تشریف لاتے تھے اور لوگوں کے درمیان بیٹھ کر ان کی مشکلات کو سنتے تھے ان کے مسائل کو حل کرتے تھے اور اس طرح لوگوں کے درمیان میں بیٹھتے تھے کہ اگر کوئی اجنبی مسجد میں داخل ہوتا تھا تو اس کے لئے یہ پہچاننا کافی سخت ہوجا تھا کہ ان میں سے کون پیغمبر ہے۔