قران کریم نے ہمیں کیا سیکھایا؟
بنیادی طور پر قرآن کریم کتاب توحید اور پروردگار کی شناخت کا ذریعہ ہے قرآن کریم نے انبیاء علیھم السلام کی بعثت کے اہداف کو بیان کیا ہے اور تقریبا 500 آیتیں ایسی ہیں جن میں اللہ تعالی نے اخلاقی مباحث اور شرعی احکام کو بیان کیا ہے یاد رہے کہ انبیاء علیھم السلام نے ہمیشہ مومنین کو عدالت اور عدل کی طرف دعوت دی ہے اور ظالموں کے خلاف اللہ کی راہ میں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہو کر انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کے لئے قیام کرنے کی تاکید کی ہے یہ وہ تعلیمات ہیں جن کی قرآن کریم نے بہت زیادہ تاکید کی ہے۔اگر کوئی انبیاء علیھم السلام کو پیچاننا چاہتا ہے تو اسے قرآن کریم کی طرف رجوع کرنا ہوگا قرآن کریم اللہ تعالی کا انسانوں کے لئے پیغام ہے جو انسانوں کی ہدایت کرتا ہے اور انھیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے اب ایسی با عظمت کتاب کی توہین کرنے والا شخص مسلمان نہیں بلکہ شیطان ہے جو اپنی اس حرکت سے مسلمانوں کے دلوں کو مجرح کرکے اپنی اہداف اور مقاصد میں کامیاب ہونا چاہتا ہے