زکات

کیا کافروں پر زکات دینا واجب ہے؟

کافر پر بھی زکات واجب ہے ،اگرچہ ادا کربھی دے تب بھی صحیح نہیں ہے

سوال: کیا کافروں پر زکات دینا واجب ہے؟

جواب: کافر پر بھی زکات واجب ہے، اگرچہ ادا کربھی دے تب بھی صحیح نہیں  ہے۔البتہ امام (ع) یاان کے نائب جبراً اس سے زکات لے سکتا ہے بلکہ اگرا س نے عین زکات کوضائع کردیا ہویااس کے پاس ضائع ہوگئی ہوتواقویٰ یہ ہے کہ امام (ع) یاان کا نائب ا س کاعوض اس سے لے سکتا ہے۔البتہ زکات واجب ہونے کے بعد اگروہ اسلام لے آئے تو(اسلام لانے سے قبل کی زکات ) اس پر سے ساقط ہوجائے گی،اگرچہ بنابر اشکال عین مال موجود ہویہ اس صورت میں  ہے کہ جب سال پورا ہونے کے بعد اسلام لائے البتہ اگرسال پورا ہونے سے پہلے مسلمان ہوجائے اگرچہ لحظ بھرہی کیوں  نہ توظاہراً زکات اس پر واجب ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 7

ای میل کریں