زکات

شروط زکات میں، تصرف کا کامل اختیار کی کیا تفصیل ہے؟

وقف میں زکات نہیں ہے چاہے وقف خاص ہی کیوں نہ ہو

سوال:  شروط زکات میں، تصرف کا کامل اختیار کی کیا تفصیل ہے؟

جواب:  وقف میں زکات نہیں  ہے چاہے وقف خاص ہی کیوں  نہ ہواوروقف عام کی صورت میں  اس سے حاصل ہونے والے منافع میں  بھی زکات نہیں  ہے اگرچہ وقف عام ایک ہی شخص میں  منحصر کیوں  نہ ہو،اسی طرح رہن شدہ چیز میں  بھی زکات نہیں ہے اگر چہ اسے رہن سے واپس لینا بھی ممکن ہواورنہ ہی کسی دوسرے کے قبضے میں  موجود مال پرزکات ہے کہ جس کاوہ انکار کرتاہے اگرچہ اس کے لئے ممکن ہو کہ بینہ یاقسم کے ذریعے مال واپس لے سکے ،اسی طرح چوری شدہ مال پر،دفن شدہ مال پر کہ جس کی جگہ انسان بھول جائے ا و ر اسی طرح گمشدہ مال اوراس مال پر جوسمندر میں  ڈوپ جائے زکات نہیں  ہے نیز کسی غائب شخص سے وراثت میں ملے ہوئے مال کہ جو ابھی نہ اس کے اپنے ہاتھ آیا ہواور نہ اس کے وکیل کے اوریوں  ہی دین پر اگر چہ اس کاواپس لینا بھی ممکن ہوزکات واجب نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 5

ای میل کریں