سوال: شروط زکات میں، بلوغ کی کیا تفصیل ہے؟
جواب: غیر بالغ پر زکات واجب نہیں ہے ،ہاں اگر اس کا ولی شرعی اس کے لئے تجارت کرتاہو تواس ولی شرعی کے لئے مستحب ہے کہ وہ اس کے مال سے زکات ادا کرے ،جیسا کہ اس کے لئے یہ بھی مستحب ہے کہ اس کے غلات میں سے بھی زکات نکالے ۔رہی بات اس کے مویشیوں کی تواقویٰ یہ ہے کہ ان پر زکات واجب نہیں ہے،نیز اول سال سے بالغ ہونا ا س امر میں معتبر ہے کہ جس میں سال کالحاظ رکھا جاتا ہے اورجہاں سال کامسئلہ نہ ہوتووہاں پر بلوغ کامعیار تعلق زکات سے پہلے کاوقت ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 5