اعتکاف

اعتکاف میں بیٹھنے والے کے لئے کونسی چیزیں حرام ہیں؟

نیز احتیاط کی بناء پر اعتکاف میں بیٹھے ہوئے شخص کو ان چیزوں سے بچنا چاہئے جن سے احرام باندھے ہوئے شخص کو اجتناب کرنا ہوتا ہے

سوال: اعتکاف میں  بیٹھنے والے کے لئے کونسی چیزیں  حرام ہیں؟

جواب: اعتکاف میں  بیٹھنے والے کے لئے مندرجہ ذیل چند چیزیں  حرام ہیں :

۱: عورتوں  سے ملاپ جماع کرنے اور شہوت کی غرض سے لمس کرنے اور چومنے کی صورت میں۔

۲: منی نکالنا۔ احتیاط واجب کی بناء پر۔

۳: خوشبو اور خوشبو دار پھول (و غیرہ) کو حصول لذّت کے لئے سونگھنا۔

۴: خرید و فروخت۔

۵: دوسرے پر غلبہ اور اظہار فضیلت کے لئے دنیاوی یا دینی مسئلے میں  جھگڑا کرنا۔

نیز احتیاط کی بناء پر اعتکاف میں  بیٹھے ہوئے شخص کو ان چیزوں  سے بچنا چاہئے جن سے احرام باندھے ہوئے شخص کو اجتناب کرنا ہوتا ہے لیکن اقویٰ کی بناء پر اجتناب ضروری نہیں  خاص طور پر سلا ہوا لباس پہننا، بدن کے بال لینا، شکار کا گوشت کھانا اور عقد نکاح۔ یہ سب امور اس کے لئے جائز نہیں۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 442

ای میل کریں