سوال: اعتکاف کن مساجد میں رکھنا جائز ہے؟
جواب: اعتکاف ان چار مساجد، مسجدالحرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، مسجد کوفہ اور مسجد بصرہ میں ہونا چاہئے اور دیگر مساجد میں محلّ اشکال ہے لہٰذا دیگر جامع مساجد میں احتیاط واجب ہے کہ قصد رجاء اور احتمال مطلوبیت کی بناء پر ہو۔ البتّہ جامع مساجد کے علاوہ دیگر مساجد میں مثلاً کسی قبیلے یا بازار کی مسجد میں جائز نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 338