اعتکاف

اعتکاف صحیح ہونے کی شرائط میں سے روزہ رکھنے سے کیا مراد ہے؟

روزے کے بغیر اعتکاف درست نہیں ہے اور ضروری نہیں کہ روزہ اعتکاف ہی کے لئے ہو

سوال:  اعتکاف صحیح ہونے کی شرائط میں سے روزہ رکھنے  سے کیا مراد ہے؟

جواب:  روزے کے بغیر اعتکاف درست نہیں  ہے اور ضروری نہیں  کہ روزہ اعتکاف ہی کے لئے ہو بلکہ اعتکاف کے بجائے کسی اور نیّت سے روزہ رکھ لیا جائے تو (اعتکاف کی درستی کے لئے) کافی ہے چاہے واجب ہو اور چاہے مستحب، خواہ اپنے لئے انجام دے رہا ہو یا کسی کی طرف سے ذمّے لیا ہو، اعتکاف اور روزے کی کوئی بھی قسم ہو یہاں  تک کہ نذر اعتکاف ہو یا کسی کی طرف سے اجیر ہو کر اعتکاف میں  بیٹھا ہو اور اسے ماہ رمضان میں  انجام دے رہا ہو۔ بشرطیکہ وہ اپنی نیّت سے منصرف نہ ہو بلکہ اگر اس نے معین ایّام میں  اعتکاف کی نذر مانی ہو اور نذر کا روزہ بھی اس کے ذمّے ہو اور نذر کا روزہ ایّام اعتکاف میں  رکھ لے تو اس کی ذمّہ داری ادا ہوجائے گی۔

 

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 337

ای میل کریں