امام خمینی قم کی اہمیت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟
امام خمینی (رہ) شہر قم کی عظمت کے بارے میں فرماتے ہیں: شہر قم اہل تشیع کا مرکز ہے اور اس شہر سے شیعیت پوری دنیا میں پھیلی ہے، علم بھی شہر قم سے ہی دوسرے علاقوں میں پھیلا ہے۔ شہر قم بہت سی برکتوں کا مرکز ہے، شہر قم علم و تقوی کا مرکز ہے، قم بہادری اور شجاعت کا مرکز ہے۔ قم ایسا شہر ہے جہاں ایمان، علم اور تقوی پرورش پاتے ہیں، قم کے بہت سے علماء ایسے ہیں جو دنیا میں اپنی مثال آپ تھے۔