روزه

حرام روزے کونسے ہیں؟

دوعیدوں کا روزہ۔ تیس شعبان کا روزہ (جس دن کا پتہ نہ ہو کہ یہ ماہ شعبان ہے یا رمضان) ماہ رمضان کی نیّت سے

سوال: حرام روزے کونسے ہیں؟

جواب: مندرجہ ذیل روزے حرام ہیں :

دوعیدوں  کا روزہ۔ تیس شعبان کا روزہ (جس دن کا پتہ نہ ہو کہ یہ ماہ شعبان ہے یا رمضان) ماہ رمضان کی نیّت سے۔ ایّام تشریق کے روزے (گیارہ، بارہ اور تیرہ ذوالحجہ کے روزے) اس شخص پر کہ جو منیٰ میں  ہوچاہے وہ اعمال حج میں  مشغول ہو یا نہ ہو۔ کسی گناہ کام کے لئے کی گئی نذر کا روزہ۔ چپ کا روزہ، اس معنیٰ میں  کہ سکوت اور بات نہ کرنے کی نیّت کرے اگر چہ دن کے کچھ حصّے کا ہو لیکن اگر ایسی نیّت کے بغیر کوئی شخص دن بھر چپ رہے تو کوئی حرج نہیں۔ روزہ وصال اقویٰ کی بناء پر روزہ وصال کا مفہوم محیط ہے اس پر بھی کہ ایک دن اور رات کا (ملاکر) سحر ی تک نیّت کرکے روزہ رکھا جائے یا دو دن اور ایک رات کا (مسلسل) لیکن اگر افطار کرنے کا روزہ کی نیّت کے بغیر سحری تک یاد وسری رات تک مؤخر کردے تو کوئی حرج نہیں  اگر چہ احتیاط مستحب اسے ترکرنے میں  ہے جیسا کہ شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کے مستحب روزہ نہ رکھنے میں  بھی احتیاط ہے بلکہ اگر روزہ اس کے شوہر کے حق میں  حائل ہو اور بلکہ شوہر اسے روزہ رکھنے سے منع کرے تو مطلقاً اس احتیاط کو ترک نہیں  کرنا چاہئے۔

 

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 336

ای میل کریں