سوال: مستحب روزے کونسے ہیں؟
جواب: مستحب مؤکد روزے مندرجہ ذیل ہیں :
ہر مہینے میں تین دن کے روزے اور اس کی بہترین کیفیت یہ ہے کہ ہر ماہ کی پہلی جمعرات، آخری جمعرات اور دوسرے عشرے کے پہلے بدھ کو روزہ رکھا جائے۔
ایام البیض کے روزے اور اس سے مراد ہر ماہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کا روزہ ہے۔
روز عذیر کا روزہ اور وہ اٹھارہ ذوالحجہ ہے۔
یوم ولادت رسول اللہؐ کا روزہ اور و ہ سترہ ربیع الاوّل ہے۔
یوم بعثت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا روزہ اور وہ ستائیس رجب ہے۔
یوم عرفہ کا روزہ۔ اس شخص کے لئے کہ جس کے لئے وہ دعائیں پڑھتے ہوئے کمزوری کا باعث نہ ہو جنھیں پڑھنے کا اس نے ارادہ کر رکھا ہے نیز چاند کی پہلی اس طرح سے ثابت ہو کہ یہ احتمال نہ ہو کہ روز عید والے دن کا ہوگا۔
یوم مباہلہ کا روزہ اور جو بیس ذوالحجہ ہے۔ اس دن قصد قربت مطلقہ سے روزہ رکھے اور اس بات کا شکر بجالانے کے لئے کہ اس دن رسول اسلامؐ نے ہمارے مولا امیرالمومنین علیؑ کے فضائل میں سے ایک عظیم فضیلت بیان فرمائی۔
ہر جمعرات اور جمعہ کا روزہ۔
ذوالحجہ کی پہلی تاریخ سے لے کر نویں تک کے روزے۔
ماہ رجب اور ماہ شعبان کے تمام ایّام کے یا کچھ ایّام کے روزے اگر چہ دونوں مہینوں میں سے ایک ایک ہی روزہ رکھا جائے۔
نوروز کا روزہ۔
محرم کی پہلی اور تیسری کا روزہ۔
یوم دحوالارض کا روزہ اور وہ پچیس ذی قعدہ ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 334