سوال: کیا روزے کی قضاء کے لئے واجب ہے کہ ترتیب اور دنوں کے تعین کو ملحوظ رکھا جائے؟
جواب: روزے کی قضاء کے لئے واجب نہیں کہ ترتیب اور دنوں کے تعین کو ملحوظ رکھا جائے لہٰذا اگر کسی پر چند دنوں کے روزے کی قضاء واجب ہو اور وہ ان کی تعداد کے مطابق قضاء کی نیّت سے روزے رکھ لے تو کافی ہے اگر چہ ان میں سے پہلے دوسرے اور تیسرے و غیرہ کا تعین نہ کرے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 329