سوال: ماہ رمضان اور شوال کی پہلی ثابت ہونے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب: ماہ رمضان اور شوال کی پہلی ثابت ہونے کا طریقہ مہینے کی پہلی تاریخ چاند دیکھنے سے ثابت ہوتی ہے، اگر چہ انسان خود اکیلا اسے دیکھے یا تو اتر اور شہرت کے ذریعے علم حاصل ہوجائے۔ نیز گزشتہ ماہ کے تیس دن گزرجانے سے یا شرعی دلیل سے ثابت ہوجائے یعنی دو عادل افراد کی گواہی سے اور حاکم شرع کے حکم سے اس صورت میں جب کہ اس کی یا اس کے اساس حکم کی خطا کا علم نہ ہو (ان سب طریقوں سے چاند کی پہلی ثابت ہوجاتی ہے)۔ منجم حضرات کے قول کی یا چاند کے بڑا ہونے کی۔ یاسرخی کے بعد اس کے غروب کرنے کی اس بات کے ثبوت میں کوئی حیثیت نہیں کہ گزشتہ رات چاند کی پہلی تھی۔ اگرچہ اس سے گمان پیدا ہوتا ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 327