امام خمینی نے صدارتی امیدواروں کی چیز کی تاکید کی تھی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے صدارتی امیدواروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ صدارتی امید واروں کو اسلامی اخلاق کی رعایت کرنی چاہیے اختلاف اور تفرقہ سے پرہیز کرنی چاہیے ایک دوسرے کے لئے دلوں میں نفرت پیدا نہ کریں ہر ایک انتخاباتی مہم کو پیار اور محبت سے چلائے اور اپنے حامیوں کو بھی ایک دوسرے سے اختلاف اور جھگڑوں سے روکیں کیوں کہ انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف بولنا اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا اسلامی قوانین اور اسلامی ثقافت کے خلاف ہے مجھے امید ہے کہ سارے امید وار اسلامی اخلاق اور اسلامی قوانین کی رعایت کریں گے اور ان ساری باتوں کو نظر انداز کریں گے جو ایک دوسرے کی توہین کا سبب بنتی ہوں انتخابی مہم میں شخصیت کشی نہ ہو جب کے سب کا ہدف ایک ہے تو اختلاف کس بات کا لھذا میری پوری قوم سے گزارش ہے کہ تمام امور میں اسلامی آداب کی رعایت کریں خاص کر الیکشن کے دوران اس بات کا خاص رکھیں گے اور ہرگز ایسا نہ سوچیں کہ الیکشن کا مطلب ایک دوسرے کی برائی کرنا ہے ایک دوسرے پر گندگی اُچھالنے کا نام الیکشن نہیں ہے تمام امید واروں کو ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے کیوں کہ اسلام میں مومن کی عزت کی حفاظت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔