نماز جماعت

اگر کوئی شخص نافلہ پڑھ رہا ہو کہ نماز جماعت شروع ہوجائے اور اسے خوف ہو کہ اس میں شامل نہیں ہوسکے گا تو کیا وہ نافلہ منقطع کرسکتا ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص نافلہ پڑھ رہا ہو کہ نماز جماعت شروع ہوجائے اور اسے خوف ہو کہ اس میں  شامل نہیں  ہوسکے گا تو کیا وہ نافلہ منقطع کرسکتا ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص نافلہ پڑھ رہا ہو کہ نماز جماعت شروع ہوجائے اور اسے خوف ہو کہ اس میں  شامل نہیں  ہوسکے گا تو مستحب ہے کہ نافلہ کو منقطع کردے اور اگر فرادیٰ واجب نماز پڑھ رہا ہو تو مستحب ہے کہ اسے نماز نافلہ میں  بدل دے اور دو رکعت نافلہ پوری کرے اور یہ اس صورت میں  ہے جب نیّت بدلنے کا موقع گزر نہ گیا ہو مثلاً تیسری رکعت کے رکوع میں  جاچکا ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 302

ای میل کریں