سوال: کیا امام کی قرات کے دوران میں ماموم پر واجب ہے کہ وہ سکون سے کھڑا ہو؟
جواب: امام کی قرات کے دوران میں ماموم پر واجب نہیں کہ وہ سکون سے کھڑا ہو اگر چہ احتیاط اسی میں ہے اسی طرح د وسری رکعت میں امام کی قرات میں ماموم پر فوراً کھڑے ہونا واجب نہیں ہے لہٰذا جائز ہے کہ وہ اپنے سجدے کو لمبا کردے اور امام کچھ قرات کرچکا ہو تو پھر کھڑا ہوجائے بشرطیکہ زیادہ دیر بھی نہ ہوجائے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 299