سوال: جو شخص امام کے ساتھ رکوع تک پہنچ جانے پر مطمئن نہیں ہے تو اسے کس طرح نیت کرنا چاہئیے؟
جواب: جو شخص امام کے ساتھ رکوع تک پہنچ جانے پر مطمئن نہیں ہے تو بناء بر اقویٰ رجاء کی نیّت سے قصد رکوع کے ساتھ امام کے ساتھ نماز جماعت میں شامل ہو لہٰذا اب اگر وہ رکوع میں مل جائے تو اس کی نماز صحیح ہے ورنہ رکوع میں جانیکی صورت میں نماز باطل ہے جیسا کہ اس میں کوئی اشکال نہیں کہ اگر وہ اس ارادے سے تکبیرۃ الاحرام کہے کہ اگر امام کو پالے تو اسی کے ساتھ ملحق ہوجائے گا اور اگر رکوع سے پہلے نہ پاسکے تو نماز کو فرادیٰ پڑھے گا یا یہ کہ وہ امام کی د وسری رکعت کا منتظر رہے بشرطیکہ بعد میں آنے والے مسئلہ میں موجود شرط پر باقی رہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 294