مسافر کے لئے چار رکعتی نمازوں کو کن شرائط کے ساتھ قصر پڑھنا واجب ہے؟

مسافر کے لئے چار رکعتی نمازوں کو کن شرائط کے ساتھ قصر پڑھنا واجب ہے؟

سوال: مسافر کے لئے چار رکعتی نمازوں  کو کن شرائط کے ساتھ قصر پڑھنا واجب ہے؟

جواب:

اوّل: مسافت یعنی جانا یا آنا یا جانا اور آنا طول میں  آٹھ فرسخ ہو

دوم: مسافر گھر سے نکلتے وقت مسافت طے کرنے کا قصد رکھتا ہو

سوم: ارادے کا باقی رہنا

چہارم: دوران سفر دس روز یا اس سے زیادہ کا قیام نہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو نیز یہ بھی ارادہ نہ کرے کہ سفر کے دوران اپنے وطن سے گزرے گا

پنجم: سفر کا جائز ہونا

ششم: خانہ بدوش نہ ہونا جیسے بعض بادیہ نشین جو بیابانوں  میں  زندگی بسر کرتے ہیں 

ہفتم: سفر کرنا مشغلہ یا پیشہ نہ ہو جیسے سامان لے جانے والے ڈرائیور حضرات

ہشتم: حد ترخص تک پہنچنا

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 272

ای میل کریں