نماز جمعہ

اگر تین میل کے اندر ایک ہی وقت میں دو نماز جمعہ منعقد ہوں، تو کیا دونوں صحیح ہے؟

سوال: اگر تین میل کے اندر ایک ہی وقت میں  دونماز جمعہ  منعقد ہوں، تو کیا دونوں صحیح ہے؟

جواب: جمعہ کی دونمازوں  کے درمیان تین میل کافاصلہ پایاجانا ضروری ہے پس اگرتین میل کے اندر ایک ہی وقت میں  دونمازیں  منعقد ہوں  تواگردونوں  ایک ہی وقت میں  شروع ہوئی ہوں  تودونوں  باطل ہیں  اوراگرایک نماز پہلے شروع ہوئی ہووہ باطل ہے چاہے نمازیوں  کواس کے پہلے شروع ہونے کاعلم ہویانہ اورپہلے شروع ہونے والی نماز صحیح ہے چاہے ان نمازیوں  کو معلوم ہوکہ ایک نماز جمعہ اس کے بعد پڑھی جائے گی۔معلوم نہ ہواورنماز کے صحیح ہونے کامعیار نماز کامقدم ہونا ہے خطبوں  کامقدم ہونا نہیں۔پس اگرایک نماز جمعہ خطبوں  کے لحاظ سے مقدم ہوجب کہ د وسری نما ز کے لحاظ سے توجو نماز بعد میں  شروع کی گئی ہووہ باطل ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 259

ای میل کریں