سوال: اگرپیش نماز ،نماز شروع کردے اورباقی افراد تکبیر کہنے سے پہلے ہی متفرق ہوجائیں اورپیش نماز کے علاوہ کوئی بھی باقی نہ رہے تو کیا نماز جمعہ منعقد ہوگی؟
جواب: اگرپیش نماز ،نماز شروع کردے اورباقی افراد تکبیر کہنے سے پہلے ہی متفرق ہوجائیں اورپیش نماز کے علاوہ کوئی بھی باقی نہ رہے توظاہر یہ ہے کہ نماز جمعہ منعقد نہیں ہوگی۔کیاامام جماعت کوچاہئے کہ نماز ظہر کی طرف پھیر لے یانیت تبدیل کئے بغیرہی اسی کونماز ظہر کے عنوان سے مکمل کرناجائز ہے بلکہ جمعہ منعقد نہ ہونے کی وجہ سے خود بخود نماز ظہر میں تبدیل ہوجائے گی پس اسے چاہئے کہ اس کوچار رکعات کے ساتھ مکمل کرے اورپھرنماز ظہر بجالائے اوراس سے زیادہ احتیاط یہ ہے اس کونماز جمعہ کے عنوان سے ہی پڑھے پھر نماز ظہر بجالائے ،اگرچہ بناء براقویٰ یہ نماز باطل ہے پس اسے توڑنا اورنماز ظہر کوبجالانا جائزہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 256