سوال: کیا اس زمانے میں نماز جمعہ واجب ہے؟
جواب: اس زمانے میں نماز جمعہ واجب تخییری ہے انسا ن کواختیار ہے چاہے نماز جمعہ پڑھے چاہے نمازظہر ،نمازجمعہ پڑھنا افضل ہے جبکہ نماز ظہر احتیاط کے مطابق ہے ،اس سے زیادہ احتیاط یہ ہے کہ نماز جمعہ اورنماز ظہر دونوں بجالائے۔پس جوشخص نماز جمعہ پڑھ چکا ہوتوبنا ء براقویٰ اس پر سے نماز ظہر ساقط ہوجاتی ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ اس کے بعد نماز ظہر بھی بجالائے اورجمعہ نماز صبح کی مانند دورکعات ہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 254