سوال: اگرنماز عشاء کے اثناء میں تین اورچار میں شک ہواہواوریاد آجائے کہ ابھی تک اس نے نماز مغرب نہیں پڑھی تو کیا نماز باطل ہے؟
جواب: : اگرنماز عشاء کے اثناء میں تین اورچار میں شک ہواہواوریاد آجائے کہ ابھی تک اس نے نماز مغرب نہیں پڑھی تواس کی نماز باطل ہے اگرچہ احتیا ط یہ ہے کہ اسے عشاء کی نیت سے مکمل کیاجائے اورنماز احتیاط پڑھی جائے پھر نماز مغرب پڑھنے کے بعد اس کااعادہ کیاجائے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 238